تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس نے معصوم بلیوں کو بھی نہ بخشا

نیویارک: امریکی ریاست میں گھر میں پلنے والی دو پالتو بلیاں کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں پالتو بلیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں مالک سے دور کردیا گیا ہے۔ مالک کے مطابق بلیوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹرز نے بلیوں میں کرونا کی تشخیص ہونے کے بعد شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں میں کرونا کی موجودگی صورت حال کو مزید گھمبیر بنا دے گی۔

ماہرین کے مطابق دونوں بلیاں نیو یارک کے علیحدہ علیحدہ علاقوں سے ہیں، ایک بلی کا مالک بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس پھیلنے کا سبب پالتو بلیاں یا کوئی اور جانور؟ جانیے

کرونا کی تشخیص کے بعد حکام نے دونوں بلیوں کو علیحدہ علیحدہ مقامات پر قرنطینہ کردیا ہے جہاں اُن کو باقاعدگی کے ساتھ کھانا دیا جارہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بلیوں کے صحت مند ہونے کی امید ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا تاحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ ایک پالتو جانور سے دوسرے میں منتقل یا انسان سے جانور میں منتقل ہوسکتا ہے یا نہیں، البتہ اس سے قبل نیویارک میں شیر اور چیتے میں بھی کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -