ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پالتو کتے نے وفاداری کی مثال قائم کردی، لاوارث چھوڑ جانے والے مالک کا تین سال تک گھر کے باہر بیٹھ کر انتظار کرتا رہا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں مخلص پالتو کتے نے مبینہ طور پر الوداع کہے بغیر جانے والے مالک کے گھر کے باہر بیٹھ کر اونر کی واپسی کا انتظار کیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پالتو جانور جس کا نام ہئی زی ہے ، ایک رہائشی کمپلیکس میں دن رات اس جگہ انتظار کرتا نظر آیا جہاں یہ اور اس کا مالک رہائش پذیر تھے۔

زیان شہر میں یہ وفادار کتا اپنے مالک کے انتظار میں تین سالوں تک اس آس میں بیٹھا رہا کہ مالک واپس آجائےگا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ اونر اسے لاوارث چھوڑ گیا ہے۔

پالتو کتے اور مالک میں خاصی انسیت تھی اور دونوں کافی عرصے سے ساتھ تھے تاہم مالک اچانک کتے کو الوداع کیے بغیر جنوبی کوریا چلا گیا اور لوٹ کر نہ آیا۔

مقامی افراد نے اس وفادار اور مخلص کتے کی دیکھ بھال کی اور اسے اپنانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے حقیقی مالک کے در سے دور نہ ہوا۔

اب اس پالتو کتے کے لیے نئے مالک کی تلاش جاری ہے جو اس کی زندگی پرسکون بنا سکتے، ابھی تک کسی نے اس کتے کو اپنانے کی درخواست نہیں دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں