بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پالتو کتے کے ٹوسٹر آن کرنے سے کچن میں آگ لگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں پالتو کتے نے حادثاتی طور پر ٹوسٹر آن کرکے کچن میں آگ لگادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر کینٹ میں پالتو کتے کے غلطی سے ٹوسٹر آن کرنے سے کچن میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے 12 سالہ لڑکا دھوئیں کے الارم بچنے پر الرٹ ہوگیا اور کتے ’ہربی‘ کو لے کر گھر سے باہر نکل گیا۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس نے دو فائر انجن کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔

- Advertisement -

اہلخانہ کی پالتو بلی ’مش‘ گھر سے بیہوش ملی جو دو تکیوں کے درمیان چھپ گئی تھی، فائر فائٹرز نے اسے ہوش میں لانے کے لیے جانوروں کے آکسیجن ماسک کا استعمال کیا۔

آگ بھڑکنے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو اداکاروں نے مذکورہ خاندان کی مدد کی اور انہیں عارضی رہائشگاہ پر منتقل کیا گیا بعدازاں اہلخانہ نے کینٹ فائر اور ریسکیو سروس کا شکریہ ادا کیا اور بیٹے کے فوری ردعمل کی تعریف بھی کی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بیٹے نے دھوئیں کے الارم پر اتنی جلدی ردعمل دیا وہ جانتا تھا کہ اسے گھر سے باہر نکلنا ہے اور وہ پالتو کتے کو بھی باہر نکالنے میں کامیاب رہا۔

برطانوی اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس نہیں تھا کہ پالتو کتے کی وجہ اتنا نقصان ہوسکتا ہے لہٰذا ہم لوگوں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں