تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خونخوار کتوں نے دو کمسن بہن بھائیوں کو ‘بھنبھوڑ’ ڈالا

واشنگٹن: امریکا میں پالتو کتوں نے دو معصوم بھائی بہن ہلاک کر دئیے، دہل دہلا دینے والے واقعے نے ملک بھر میں ہلچل مچادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک گھر میں دو پِٹ بُل کتوں کے حملے کے نتیجے میں پیش آیا، اس حملے میں دو بچے ہلاک اور ان کی ماں شدید زخمی ہوئیں۔

خونخوار کتوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں میں پانچ ماہ کے بولاس ڈین جبکہ دو سالہ بچی للی جین شامل ہیں۔

واقعے میں بچوں کی ماہ تیس سالہ کرسٹی جین بینارڈ بھی شدید زخمی ہوئیں۔پالتو کتوں نے دو معصوم بھائی بہن ہلاک کر دئیے، واقعہ نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

ٹینیسی میں شیلبی کاؤنٹی اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ جب کتوں نے ان پر حملہ کیا تو ماں نے اپنے دو بچوں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن کتوں نے اسے بھی کاٹ ڈالا، کتوں کے حملے میں دونوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

متاثرہ خاتون کے رشتے دار نے بتایا کہ بینارڈ کے چہرے سمیت پورے جسم پر کئی جگہ کتوں کے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے کے بعد دونوں کتوں کو مہلک انجکشن یا یوتھنیشیا کے ذریعے ہلاک کردیا گیا ہے۔

یہ حملہ کیسے ہوا اور پالتو جانور جارحانہ کیوں ہوئے؟ اس کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -