تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

طوطے نے مالک کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

برسبین: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں طوطے نے مالک کی جان بچالی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے رہائشی شخص کے گھر میں آگ لگی تو طوطے نے مالک کو نام سے پکارنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں وہ آگ میں جھلسنے سے بچ گیا اور اس کی زندگی بچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق طوطے کے مالک اینٹون نگوین کا کینگرو پوائنٹ پر واقع سیلسٹون اسٹریٹ میں واقع گھر جل کر راکھ ہوگیا لیکن آگ لگتے ہی طوطے نے ان کا نام (اینٹون اینٹون ) بار بار پکارنا شروع کیا تو وہ مالک نے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔

اینٹون کا کہنا تھا کہ ’میں گھر کے اندر ہی موجود تھا کہ اچانک طوطے نے چیخنا شروع کردیا، میں اٹھا تو دھویں کی بو آئی، میں نے طوطے (ایرک) کو پکڑا اور دروازہ کھول کر پچھلے حصے میں دیکھا تو آگ پھیلتی جارہی تھی، میں فوری طور پر گھر سے باہر نکل گیا۔

کوئنز لینڈ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز انسپکٹر کیم تھامس نے بتایا کہ ’طوطے نے اینٹون اینٹون پکار کر مالک کو جلتے ہوئے گھر سے نکلنے میں مدد دی۔

کیم تھامس کے مطابق آتشزدگی کے وقت گھر کا مالک سویا ہوا تھا، اس کے طوطے ایرک نے عمارت سے نکلنے کے لیے متنبہ کیا اور وہ دونوں صحیح وقت پر گھر سے باہر نکل گئے۔

فائر ایمرجنسی سروسز انسپکٹر کے مطابق آگ نے گھر کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لیا تاہم چند گھنٹوں کی جدوجہد پر آگ پر قابو پالیا گیا تھا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گھر میں آگ کس طرح لگی۔

Comments

- Advertisement -