تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ویڈیو: پالتو سانپ نے مالکن پر حملہ کر کے لہولہان کر دیا

ایک برطانوی خاتون نے ٹوئٹر پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک بڑے سانپ کو خاتون مالکن پر حملہ کرتے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھا اور شیئر کیا، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے سے پالتو سانپ نے مالکن پر حملہ کر کے انھیں لہولہان کر دیا۔

خاتون نے شیشے کا باکس کھول کر سانپ کو باہر نکالنا چاہا تو سانپ نے اچانک اس کے بازو پر حملہ کر کے اس میں اپنے دانت گاڑ دیے، اور پھر ان کے بازو سے بری طرح لپٹ گیا۔

اس دوران ایک اور شخص خاتون کی مدد کو آ گیا، اور دونوں مل کر سانپ سے جان چڑھانے کی جدوجہد کرنے لگے، لیکن کافی دیر تک سانپ نے خود کو الگ نہیں ہونے دیا، سانپ خاتون کی ایک ٹانگ سے بھی لپٹ گیا تھا۔

آخر کار مرد ساتھی نے لوہے کے ایک ہک والی راڈ سانپ کے منہ میں ڈال کر اس سے خاتون کا بازو چھڑایا، لیکن اسی لمحے بازو سے خون کی دھار بہہ نکلی، تاہم اس طرح سانپ سے خاتون کی جان چھوٹ گئی۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ خاتون سانپ کو کھلانے سے قبل چوہے تیار کرنے میں لگی ہوں گی، اس لیے سانپ کو وہ اپنا ’ڈنر‘ لگا۔ اگر میں ہوتا تو میں سانپ کے سر کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیتا اور وہ بہ آسانی میرا ہاتھ چھوڑ دیتا۔

ایک صارف نے واقعہ لکھا کہ میرے دوست کی ایک بیٹی کے پاس بڑا سانپ ہے، وہ اس کے ساتھ ہی بستر پر سوتا ہے، ایک دن اچانک وہ اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی اور کہا کہ سانپ نے اچانک عجیب رویہ اختیار کر لیا ہے، وہ لپٹ کر سونے کی بجائے میرے برابر لمبا ہو کر لیٹا۔ تو ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ دراصل خود کو ناپ رہا تھا کہ کیا میں اسے نگل سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -