منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

ایران ڈیل پر راضی نہیں ہوتا تو جنگ دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں: امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (16 اپریل 2026): امریکا نے ڈیل (معاہدہ) نہ کرنے کی صورت میں ایران کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکی دے دیا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایرانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری اور ان کی صلاحیت میں کوئی برابری نہیں، وہ سن لیں ہم ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ایران کیلیے ہم لاک اینڈ لوڈڈ ہیں اور ہماری نظر ایرانی فوج کے ہر اقدام پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ ہو یا جنگ بندی، ایران اور حزب اللہ ایک ہیں، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

پیٹ ہیگستھ نے واضح کیا کہ ایران ڈیل پر راضی نہیں ہوتا تو فورسز جنگی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کیلیے ایران کے پاس اب نیوی نہیں، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کو روکنا قزاقی اور بحری دہشتگردی ہے۔

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے ایران کا ایٹمی انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے

انہوں نے دھمکی دی کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے ایران کا ایٹمی انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے، امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے لہٰذا ایران کو اپنے فیصلے عقلمندی سے کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جتنا بھی عرصہ چاہیں آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر سکتے ہیں، ایران کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف کسی بھی ناکہ بندی کے ساتھ بمباری بھی کر سکتے ہیں۔

ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز دوبارہ نکال رہا ہے

پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی، فضائی، لانچرز اور میرائل ختم کر دیے، ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے لیکن اس کی بحریہ نہیں، ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز دوبارہ نکال رہا ہے، ہمیں معلوم ہے ایران کون سے فوجی اثاثے کہاں منتقل کر رہا ہے۔

امریکا پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تیاری کر رہا ہے

مذاکرات کے حوالے سے امریکی وزیر جنگ نے بتایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، تہران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانیوں سے کہتا ہوں کہ عقل سے کام لیں اور ڈیل قبول کریں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ تیاری کر رہا ہے، ایران نے غلط فیصلہ کیا اور معاہدہ نہ کیا تو امریکی فوج مکمل تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں