پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کرکٹرز نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا نیا نام ’چاچا‘ رکھ دیا۔
سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کے کرکٹرز کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں۔
پیٹر سڈل بھی نئے نام سے پکارے جانے پر مسکرا رہے ہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کا میں غیرملکی چاچا ہوں اور افتخار احمد مقامی چاچا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں سب مجھے چاچا ہی کہتے ہیں، حارث رؤف نے بگ بیش میں مجھے چاچا کا لقب دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
پی ایس ایل میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔


