کیون پیٹرسن کی عمران خان کی تعریف، اوورسیز پاکستانیوں سے انکے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل

کراچی: عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اوورسیز پاکستانیوں سے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر عطیہ دینے کی اپیل کی۔
کیون پیٹرسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستانی بہت سخی ہیں مجھے یقین ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔
PM @ImranKhanPTI leading from the front…help him out by donating towards PM’s Covid Relief Fund at https://t.co/l1uq3F0FBi
I know how generous OVERSEAS Pakistanis can be, help your country when it’s most needed.#Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/aXmWZwCUiK
— Kevin Pietersen🦏 (@KP24) April 13, 2020
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کرونا ریلیف فنڈ میں بڑھ کر حصہ لیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں، شاہد آفریدی، احمد شہزاد، سہیل تنویر، دانش کنیریا، محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے غریب طبقے کی مدد کی۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 4 ہزار 186 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے باعث 93 اموات ہوئیں اور 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا سے 1ہزار 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔