تازہ ترین

باجوہ نے مجھ پر بھارت سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی...

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد: علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے کی بنا پر اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نامزد کردہ علی جہانگیر صدیقی کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری خارجہ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کا طریقہ کار میرٹ کے برعکس ہے۔ انہیں سفارت کاری کا تجربہ نہ ہونے سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ امریکا جیسے ملک میں سینئر اور تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ امریکا جیسے ملک میں تجربہ کار سفارت کار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ تعیناتی میرٹ کے برعکس ہونے کی بنا پر کالعدم قرار دی جائے۔

خیال رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

جہانگیر صدیقی پر کرپشن کے الزمات بھی ہیں جس کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments