بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

بجلی کے بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کے خلاف درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کیخلاف درخواست مسترد کردی اور کہا پالیسی سازی عدلیہ نہیں حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی اور کہا توانائی شعبے میں پالیسی سازی عدلیہ نہیں حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اقتصادی مالیاتی اور ریگولیٹری پالیسیوں پر اپیلٹ فورم کے طور پر کام نہیں کر سکتی، محض کسی پالیسی سے اختلاف پر آئینی درخواست دائر کرنے کا جواز نہیں ہے۔

خیال رہے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست میں بجلی کے بلوں میں کیپسٹی چارجز اور ٹیرف کو چیلنج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں