تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی، قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں