اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ذکااشرف کی تقرری کیخلاف درخواست، ایک اور موقع مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی تقرری کیخلاف درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔

ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک فریقین کو ہرصورت جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا تھا، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔

نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کےلئے بنائی گئی ہے، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں