جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نواز شریف، مریم نواز، طلال چوہدری، راناثنا اللہ کیخلاف درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف،مریم نواز، طلال چوہدری،راناثنااللہ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف و دیگر لیگی رہنما مسلسل عدلیہ کی توہین کررہےہیں، عدالت لیگی قائدین اور رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف،مریم نواز، طلال چوہدری،راناثنااللہ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، توہین عدالت کی درخواست خاتون شہری نے دائرکی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف ودیگرلیگی رہنمامسلسل عدلیہ کی توہین کررہےہیں، 2روز پہلے جڑانوالہ جلسے میں پھر عدلیہ کی توہین کی گئی، مریم نواز بھی کئی بار عدالتوں کے خلاف بیان دے چکی ہیں۔

- Advertisement -

دائر درخواست میں کہا گیا کہ پاناماکیس کے بعد سپریم کورٹ بینچ کوتنقیدکانشانہ بنایاجا رہاہے، پیمراعدلیہ مخالف بیانات کی روک تھام میں ناکام ہوچکا ہے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت لیگی قائدین اوررہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔


مزید پڑھیں : جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف


یاد رہے کہ نواز شریف نے جڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ججز کے فیصلے کو قوم مسترد کردے گی، یہ کون ہیں، جومجھے آپ سے جدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا فیصلہ ہے کہ ہم ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔

انھوں نے عدلیہ کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی میں مجھےعوام نے وزیراعظم بنایا، کیا مجھے کوئی اورنکال سکتا ہے، قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کردے گی، تحریک عدل کو یقینی بنائیں گے، یہ تحریک کامیاب ہوگی، تاکہ دادا کے مقدمے میں پوتے نہ پیش ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں