کراچی : پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلا کی یونیفارم سے ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی ، درخواست خواتین وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں سندھ حکومت ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر پنک بس سروس کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کرناقابل تعریف ہے لیکن ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلاکی یونیفارم سے ملتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنک بس کی ٹکٹ چیکر کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔