تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

چیف الیکشنر کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں چیف الیکشنر کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گٸی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوازم کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں داٸر کی گٸی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں سینٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن صاف شفاف کروانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاٸے ۔ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی ووٹنگ کیلے الیکٹرانک ٹیکنالوجی استعمال شروع نہی کی گئی الیکشن کمیشن کو کئی خط لکھے گیے مگر عمل دراآمد نہ ہوا۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی۔ عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے چیف الیکشن کمشنر سمیت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں