بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکوانے کیلئے بیٹے اور بیٹی کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کے بیٹے اور بیٹی نے والد کے پوسٹ مارٹم کے حکم کے خلاف درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

- Advertisement -

سندھ ہائی کورٹ کا 2کنی بینچ آج ہی درخواست پرسماعت کرے گا ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے رکھا ہے۔

گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا ،عدالتی احکامات پر 23 جون بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی جائے گی، قبر کشائی صبح ساڑھے9بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرہوگی۔

یاد رہے عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے قبرکشائی کا حکم دیا تھا، درخواست گزار عبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے، شبہ ہے عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے ہر قتل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے ، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں