جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے خلاف پٹیشن، آزاد عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چکوال میں سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی گئی ، جس میں آزاد عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔

یہ پٹیشن ایڈووکیٹ میاں آصف محمود کی جانب سے عوامی مفاد کے تحت دائر کی گئی۔

جسٹس صداقت علی خان نے ابتدائی اعتراضات ختم کرتے ہوئے رٹ پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کیا اور آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او چکوال سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ہی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

رٹ پٹیشن کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 سالہ معصوم ہانیہ کو قتل کیا، جبکہ واقعے میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ شہریوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے اور سانحہ چکوال صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے، واقعے کی عدالتی انکوائری کرائی جائے اور انصاف کی فراہمی کے لیے ایک آزاد عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں