پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں استدعا کی حکومت کو عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ آئین کی خلاف ورزی ہے اور رمضان المبارک سے قبل قیمتیں بڑھانا عوام دشمن اقدام ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا مکمل ریکارڈ اور فارمولا طلب کیا جائے اور حکومت کو عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں مقرر کرنے کی ہدایت دی جائے۔

خیال رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے اضافے کے بعد 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے 73 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں