The news is by your side.

Advertisement

بلز میں کے ایم سی کے ٹیکسز کیخلاف درخواست دائر

کراچی: کے- الیکٹرک کے بلز میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ٹیکسز کی وصولی کے خلاف درخواست  دائر کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سیکریٹری بلدیات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے-الیکٹرک کا کہنا تھا کہ بلوں کی عدم ادائیگی يا تکنیکی وجوہات کی بنا پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ فیول کی قلت کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے، صورتِ حال سنبھالنے کے لیے چند علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق صنعتی سرگرمی میں کمی کے باعث رہائشی اور کمرشل علاقوں میں کچھ بہتری کا امکان ہے۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بلوں کی عدم ادائیگی يا تکنیکی وجوہات کی بنا پر بجلی کی بندش کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے، عید کے دوران بھی کاروباری سرگرمیاں کم ہونے سے سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں