site
stats
پاکستان

وزیر اعظم کی جانب سے اشتہارات پرلاہورہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

Model Town

لاہور: وزیراعظم کی جانب سے پاناما پیپرز کے معاملے پراشتہارات شائع کرنے کےخلاف لاہورہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدرنے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پناما پیپرز وزیراعظم کا ذاتی معاملہ ہے لہذا اس کی وضاحت کے لئے قومی خزانے کا استعمال غیرقانونی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ نہ تو کوئی عوامی مفاد کا اشتہار تھا اورنہ ہی قومی معاملہ جس پر کہ قومی خزانے کے کروڑوں روپے خرچ کردیے گئے۔

درخواست میں لاہورہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم سے ان اشتہارات کی قیمت وصول کی جائے اور آئندہ اس قسم کے اقدامات سے انہیں روکنے کا پابند کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاناماپیپرز میں وزیراعظم کے بچوں کا نام آںے کے بعد سے پوری حکومتی مشینری وزیراعظم اوران کے اہل خانہ کی جانب سے صفائیاں پیش کی جاری ہیں اور اس سے سلسلے میں حکومتی ذرائع کا بھرپوراستعمال کیا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی پاناما پیپرزکے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف سےاحتساب کا مطالبہ کررہے ہیں اوراس کے لئے وہ دھرنا دینے کے لئے بھی تیارہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top