ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جج رانا شمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ ن سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے رانا شمیم کو بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان تعینات کیا، خدشہ ہے رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکاحکم دے، رانا شمیم سےمتعلق اہم معلومات ہیں، کیس میں فریق بنایا جائے۔

دوسری جانب وکیل رائے نواز کھرل نے توہین عدالت کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کردی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں