لاہور (15 اپریل 2026): شدید گرمی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ شروع کیے جانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
پاکستان کے شہریوں کو بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، تاہم گرمی شدید ہوتے ہی ان علاقوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، جو علاقے اس سے مستثنیٰ تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے عدالت عالیہ درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مہنگی بجلی کے باوجود شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بلا تعطل بجلی فراہم نہ کیے جانے کے باعث کاروبار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے احکامات جاری کریں۔
واضح رہے کہ پہلے سے جاری اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد اب پاور ڈویژن نے ملک بھر میں شام 5 بجے سے رات ایک بجے تک سوا دو گھنٹے کی بھی اضافی لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
بجلی صارفین ہوشیار! شام 5 سے رات 1 بجے کے دوران لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


