تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاہور کے حلقہ این اے 120 سے فتح یاب امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف 2 اپیلیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کےامیدوار اشتیاق احمد کی جانب سے دائر درخواست کاغذات نامزدگی واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی گئی۔

دوسری مسترد شدہ اپیل پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی پر انگلی اٹھانے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں۔ عوام نے کل اپنی رائے دے دی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کون سا گھر یا گاڑی کلثوم نواز نے ظاہر نہیں کیے۔

عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنا اور عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مختلف وکلا نے فیصلے کے خلاف اپیل کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ فیصلے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر چاہیں تو متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کلثوم نواز کے این اے 120 کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز اپنے درست مالی گوشوارے فراہم کرنے، بالواسطہ یا بلاواسطہ اپنے زیراستعمال اثاثے بتانے میں ناکام رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے بدنیتی کی، جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے اور اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا جس کی بنا پر وہ آرٹیکل 63-62 کے تحت الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں۔

عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف سندھ میں درج بغاوت کی ایف آئی آر کے متعلق ذکر تک نہیں کیا۔

ان کے مطابق کلثوم نواز نے جان بوجھ کر حقائق چھپائے، لہٰذا جھوٹ بولنے کی وجہ سے کلثوم نواز الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔

کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواستوں کے لیے 2 بینچ تشکیل دے کر تحلیل کردیے گئے، اب تیسرے بینچ نے دونوں درخواستوں کومسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کا کیس، تیسری بار فل بنچ تشکیل

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز فاتح قرار پائی ہیں۔

وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ ہیں جنہیں پاناما کیس میں نا اہل کردیے جانے کے بعد ان کی نشست پر مذکورہ انتخاب منعقد ہوئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -