اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیں گے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔
یہ پڑھیں: سستا پیٹرول اسکیم میں ایک ساتھ 4000 روپے ! موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ پٹرول اور ڈیزل کے موجودہ نرخ 381.78 اور 380.78 روپے فی لیٹر بالترتیب ہیں۔


