پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

’’پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی‘‘ وفاقی وزیر پٹرولیم کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (4 اکتوبر 2026): ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ایران اور امریکا میں ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی سے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، جس کا اثر دنیا بھر پر پڑ رہا ہے اور پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جو مشکلات ہیں، اس کا احساس ہے۔ ہمیں تیل کی بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے مجبوراً تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ ملکی مفادات کو مقدم سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں عام آدمی کو تحفظ دینے کیلیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی عوام کو بھی ریلیف فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ نے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ جیسےہی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی عوام کو ریلیف فراہم کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک بالخصوص کے پی میں ایک بار پھردہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے گزارش ہے کہ جگت بازی پھر کر لیں گے، ابھی قومی ذمے داری کا احساس کریں۔ قومی قیادت سے گزارش ہے کہ ہر چیز ترک کر کے اکٹھے ہو جائیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ اپنی چھوٹی سیاست کی خاطر ملک اور آنیوالی نسلوں کو نقصان نہ پہنچا بیٹھیں۔ یہ وقت ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے عسکری قیادت کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔

’’پٹرولیم لیوی‘‘ حکومت کو ہدف سے 99 ارب روپے زائد حاصل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں