اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کیے گئے طریقہ کار کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت369روپے6پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل 3روپے68پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت391 روپے52پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا کی منظوری کے بعد وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔


