پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 8 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کے نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔

Petrol price in Pakistan for August 4, 2026

پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی 392 روپے 38 پیسے ہوگئی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق 3 اگست تک کے لیے تھا۔

یاد رہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیاد پر تعین کرتی ہے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں