پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے ایک پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

یہ پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

مجوزہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہوگی۔

مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 15 دسمبر کو ورکنگ ارسال کرے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں