منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد 1 جنوری 2026: پاکستانی عوام کی جانب سے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر لیوی (ٹیکس) کی مد میں ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن یعنی 15 جنوری 2026 تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 10.28 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 253.17 ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 8.57 روپے کی کمی کے بعد 257.08 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی پر پاکستانی عوام کا ردِعمل

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 79.62 روپے فی لیٹر اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی (ماحولیاتی تحفظ کا ٹیکس) کی مد میں 2.50 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔

اسی طرح، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75.41 روپے فی لیٹر اور آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پیٹرول پر ان لینڈ فریٹ مارجن میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 8.97 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے اور ڈیلر کا مارجن 8.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرول پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی 2.50 روپے فی لیٹر کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں