تازہ ترین

‏’ترکی میں پیٹرول یورپ کے مقابلے میں سب سے سستا ہے‘‏

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کو گیس پر 25 اور بجلی پر 50 فیصد سبسڈی دے ‏رہی ہے۔

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ اس وقت پورے یورپ کے مقابلے میں ‏ترکی میں پیٹرول کم ترین نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے حکومت یوٹیلیٹز (بنیادی ضرورت کی اشیا) پر زیادہ ‏سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے۔

صدر نے اعلان کیا کہ ترکی میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہو گیا ہے ‏جس کے بعد تلاش کرنے والے بحری جہازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گہرے سمندر میں قدرتی وسائل تلاش کرنے کے لیے 3 ڈرلنگ اور 2 سیسمک بحری جہاز روم اور ‏بحیرہ اسود میں مصروف ہیں جس میں ایک اور جہاز شامل ہو گیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

Comments

- Advertisement -