پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی جس کے سبب شہری پریشان ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب شہر و گردونواح میں پیٹرول پمپ پر پیٹرولیم مصنوعات میسر نہیں ہیں اوکاڑہ میں بھی شہر کے مختلف پمپس پر پیٹرول موجود نہیں ہے۔
ڈسکہ اور نارووال میں بھی پیٹرول نایاب ہوگیا، منی پیٹرول پمپس پر پیٹرول تین سو پچاس روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پیٹرول فراہم نہیں کیا جارہا۔
متعدد پمپس مالکان نے بیریئر اور رکاوٹیں لگا کر عوام کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینر جیکو ریفائنری نے وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کے ممکنہ بحران کے خدشے کے پیش نظر خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ خام مل نہ ہونے کے سبب سینر جیکو بائیکو ریفائنری 8 دن کے لیے بند کردی گئی ہے ریفائنری 9 فروری تک بند رہے گی۔
خط میں کہا گیا تھا کہ خام تیل کا جہاز آنے پر ریفائنری 10 فروری سے پیداوار کا آغاز کرے گی۔