جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 نومبر 2025): وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھا دی جبکہ آئندہ 15 روز کیلیے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 62 پیسے ہوگئی تاہم اس پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح 8 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 1 روپے 60 پیسے کم کر دی گئی اور لیوی کی شرح 77 روپے 1 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 41 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 82 پیسے اور ایکسٹرا مارجن 24 پیسے فی لیٹر کم کر دیا گیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 4 روپے 31 پیسے فی لیٹر، ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

اسی طرح ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن کی شرح 5 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی جبکہ دونوں مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں