اسلام آباد (15 جنوری 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز (16 تا 31 جنوری) کیلیے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رہے گی۔
فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر 2025 کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو سالِ نو کا تحفہ دیا تھا۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 253 روپے 17 پیسے ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا جو اب 257 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہے۔
علاوہ ازیں، مٹی کا تیل 9 روپے 66 پیسے سستا کر کے 170 روپے 88 پیسے فی لٹر کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


