(4 نومبر 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نظام، ریفائنریوں نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ریلیف اسکیم
پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت موٹرسائیکل اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک 100 روپے رعایت پر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان کیلیے یہ مقدار ماہانہ 30 لیٹر مقرر ہے۔
رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کیلیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام کا پہلا لفظ اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔


