اسلام آباد (6 اکتوبر 2026): وفاقی حکومت نے آئندہ 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ اور ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے اور ڈیزل کی 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 88 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 1 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے ہے۔


