عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ ہفتے کیلئے 4 روپے تک کمی متوقع ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کچھ دیر میں قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
گزشتہ جمعہ 5 جون کو وفاقی حکومت نے ایک ہفتے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو 380 روپے 78 پیسے پر برقرار تھی۔


