اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (16 جون 2026): امریکا ایران معاہدے کے نیتجے میں آبنائے ہرمز کھلنے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آئیں گی، قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں متوازن اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا، ریونیو جمع کرنے والے ادارے اپنے وسائل سے ٹیکس اکٹھا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جو بڑے کاروباری ادارے ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس دینا پڑے گا، بجٹ میں ٹیکس محصولات میں اضافے کیلیے اقدامات تجویز دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گی تاہم جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس دینا پڑے گا۔

مریم نواز سرجری ہونے کے باوجود بجٹ اجلاس میں شریک ہوئیں

ان کے مطابق مریم نواز کی سرجری ہوئی ہے اور ان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ بجٹ اجلاس میں نہ آئیں کیونکہ بجٹ وزیر خزانہ نے پیش کرنا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ایوان میں تشریف لائیں۔

نیوز کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سب سے پہلے الیکٹرک بسیں پہنچائیں گئیں، تنقید کرنے والے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروائیں اور ترقی دیکھیں، تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں کہ پنجاب میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

حزب اختلاف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بچوں کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر بجٹ سنا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق اس بار پنجاب نے دوبارہ سرپلس بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت اور سوشل سیکٹر پر خصوصی توجہ دی گئی، صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے عوام کیلیے اقدامات کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں