منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

پٹرول اور ڈیزل قیمتوں کا یومیہ تعین مسترد، پمپ مالکان کی دما دم مست قلندر کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 جولائی 2026): پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے حکومتی فیصلے کو پٹرولیم مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز نے مسترد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے یومیہ تعین کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا بینچ مارک گزشتہ سات دن کی اوسط قیمت ہوگی۔

جس پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پٹرول پمپ مالکان اور ڈیلروں کاحکومتی فیصلے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے اس فیصلے کو جلد بازی قرار دے دیا ہے۔ جبکہ پٹرول پمپ مالکان نے تو فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کاروبار بند کر کے دما دم مست قلندر کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پہلے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے موثر مشاورت نہیں کی گئی۔ او ایم سیز کے مطابق بیشتر کمپنیاں فوری طور پر روزانہ قیمتوں کے نظام پر عملدرآمد کے لیے تیار نہیں۔

کمپنیوں نے مرحلہ وار نفاذ، آزمائشی مدت اور واضح رہنما اصول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا دل کرے تو یہ پیٹرول کی قیمت ہر سیکنڈ تبدیل کریں، پاکستانی عوام حکومت پر برس پڑے

دوسری جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے مجوزہ پالیسی مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ڈیلرز کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا، جبکہ سندھ کے صدر امیر خان نے بھی روزانہ قیمتوں کے نظام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کام بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ اشاعت، اوگرا نے نئے نظام کے نفاذ کی تیاری شروع کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں