تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافے کے بعد نگراں حکومت نے قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو ہوش ربا اضافے کے بعد آج قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے37 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نگراں حکومت نے پیٹرول اور مٹی کے تیل پر ٹیکس کی شرح بھی 17 سے 12 فی صد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 فی صد اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فی صد کر دی گئی ہے۔

نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ نگراں حکومت عوامی شکایت سے متعلق مکمل آگاہ ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیا تیزی سے چلے گا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا


نگراں وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب کا نقصان ہوگا، تاہم حکومت کو عوامی پریشانیوں کا ادراک ہے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے آتے ہی ایک ہی ماہ میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، وزارتِ خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافے سے پیٹرول 99.50 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -