تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں‌ کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے کمی کی منظوری دی، جس کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے فی لیٹر پیٹرول 140 روپے 82 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح آئندہ پندرہ روز کے لیے ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں بھی5روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسے کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 137.62روپے، مٹی کےتیل کی قیمت 109.53روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 107.06 روپے فی لیٹر  ہو جائے گی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ سمبر کی رات بارہ بجے سے یکم جنوری تک کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، جس میں عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوکر فی بیرل 74 ڈالر ز تک پہنچ گئیں، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی۔

حکومت نے عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے اور ٹیکس لیوی کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد ہی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی  تھی۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔