جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خبر آگئی تاہم پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے، جو نئے سال کے آغاز میں بڑے ریلیف کے بعد صارفین کے لیے مزید آسانی فراہم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے، جس میں پٹرول 4 روپے 59 پیسے، ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دے رہے ہیں؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ، اوگرا 15 جنوری کو پٹرولیم ڈویژن کو ورکنگ ارسال کرے گا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، نئی قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ رہیں

یاد رہے یکم جنوری 2026 میں پٹرول کی قیمت میں 10.28 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 8.57 روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی بین الاقوامی تیل کی مارکیٹ میں کمی، کم کسٹمز ڈیوٹی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 11 جنوری کو $2.74 فی بیرل کم ہو کر $66.54 فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں