منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 94 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 354 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Petrol price in Pakistan for August 13, 2026

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی جبکہ ڈیزل ڈیزل 1روپے 39پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 325روپے 92پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 382روپے 25پیسے مقرر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں