ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہماری عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (19 جون 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کے نتیجے میں پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے واضح کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کر کے پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لا کر تین سال کیلیے فکس کرنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آج پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سے لیوی اور اضافی ٹیکس فوری ختم کیے جائیں اور ان کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کی جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ 28 فروری کو ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے بعد جن اشیا کی قیمتیں بڑھی تھیں، اب جنگ ختم ہونے کے بعد ان کی قیمتیں 28 فروری والی پرانی سطح پر لائی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کو متنبہ کیا تھا کہ اگر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر مہنگی ہونے والی اشیا کی قیمتیں فوری طور پر کم نہ کیں تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں