جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق محکموں و دفاتر کو ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (7 مارچ 2026): محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے متعلق محکموں و دفاتر کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت نامے میں کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی یقینی بنانے کیلیے احتیاطی اور بچت کے اقدامات ضروری ہوگئے، تمام دفاتر پیٹرولیم مصنوعات کے دانشمندانہ اور کفایت شعاری سے استعمال یقینی بنائیں، اس کا استعمال ضروری سرکاری فرائض اور ہنگامی ردعمل تک محدود رکھیں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ غیر ضروری معائنوں اور سرکاری سفر کو فوری محدود کیا جائے، سرکاری گاڑیوں کا استعمال صرف سرکاری مقاصد کیلیے کیا جائے۔

محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے مشترکہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے، ایک ہی سرکاری سرگرمی کیلیے متعدد گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے فیول سپلائی صورتحال سے متعلق حکومتی مؤقف واضح کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فیول سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات پر وفاقی وزیر خزانہ و پیٹرولیم سے اجلاس ہوا، وفاقی حکومت نے ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات پر صوبائی حکومت کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے براہ راست عوام متاثر ہوں، حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ طرز حکمرانی درست نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا اسرائیل تنازع کا بوجھ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں، بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں