تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’جب زیادہ پارٹی آتا ہے تو زیادہ مہنگائی آتا ہے‘ میمز کی بھرمار

حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا جس کے بعد ’پیٹرول پرائس ہائک‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول مہنگا ہونے پر کچھ لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا تو کچھ لوگ ٹویٹر پر دلچسپ میمز بنا کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے نظر آئے۔

آئیے دلچسپ میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -