ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’بیوروکریسی کو 800 لیٹر پیٹرول جاتا ہے، مریم نواز کہہ دیتیں ہم اپنا 10 فیصد کم کردیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کو 800 لیٹر پیٹرول دیا جارہا ہے، وزیراعظم، مریم نواز اور وزرا کہہ دیتے ہم اپنا 10 فیصد پیٹرول کم کردیں گے۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں جب وزیر تھا تو اپنی جیب سے حکومت 40 روپے دیتی تھی اب 100 روپے ٹیکس لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سچ کہا تھا مشکل فیصلہ تھا اور عوام پر بوجھ ڈالا گیا، عوام کو لگ رہا تھا حکومت لیوی کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی، حکومت نے ڈیزل میں لیوی کم کی، تیل کی کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلی سے 7 مارچ تک کے لیے پیٹرول سستا خریدا گیا تھا مہنگا کرنے کا جواز نہیں تھا، اضافہ کرنا ہی تھا تو پندرہ دن کے بعد کردیتے۔

یہ پڑھیں: فاروق ستار نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم قرار دے دیا

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز کے جہاز کا سالانہ خرچہ 86 کروڑ روپے ہے، وہ کہہ دیتیں کہ 8 کروڑ 60 لاکھ روپے خود دے دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے 2025 تک 12 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے، پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے کمپنیوں کو فائدہ ہوا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو پیسہ حکومت کے پاس جاتا کمپنیوں کو کیوں گیا؟

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کے لیے قیمتوں میں اضافہ کردیا لیکن سرکاری حکام کے اخراجات کم کیے؟ اگر حکومت نے اضافہ کرنا ہی تھا تو ٹیکس بڑھاتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں