کراچی (7 مارچ 2026): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں ہوشربا اضافے کے بعد آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اہم مطلوبہ سامنے آگیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے پر شدید تحفظات ہیں، ایک ساتھ پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنا بہت بڑا ظلم ہے۔
عابد اللہ آفریدی نے کہا کہ حکومت اگر اس طرح سے 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ سے ہم کیسے پرانے کرائے پر نہیں چل سکتے، دو سال سے ہمارا کرایہ نہیں بڑھایا گیا، ڈیزل مہنگا ہونے سے دیگر تمام اشیا کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز کا دام بڑھ جاتا ہے، ڈیزل راتوں رات 55 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ہمارا کرایہ نہیں بڑھایا گیا تو ہم فیول کی لوڈنگ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر نقصان میں اپنی گاڑی نہیں چلا سکتے، اگر کرایہ نہیں بڑھایا تو فیول کی سپلائی نہیں ہو سکے گی۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


