ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

8 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا، رانا احسان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (6 مارچ 2026): وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں صدر پیٹرولیم ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول پر 50 فیصد کٹ لگایا ہے، اگر حکومت پیٹرول پورا نہیں دے گی تو لائنیں لگیں گی۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول پر 50 فیصد کٹ نہیں لگایا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی اور مقامی سطح پر اس کیلیے کمیٹی قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ جاری رہی تو پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات بند کردیں گے، قطر

رانا احسان نے کہا کہ عالمی کشیدگی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا، حکومت کے پاس 28 دن کے ذخائر موجود ہیں، ہمارے پاس مارچ کیلیے اسٹاک موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اب ہفتہ وار نظرثانی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 8 مارچ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

’حکومت نے او ایم سیز کو کہا ہے ایوریج کے مطابق پیٹرول دیں۔ قیمتوں میں اضافے پر کم پیسوں میں پیٹرول خرید کر مہنگا بیچا جاتا ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں