حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا جس کی نئی قیمت 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
15اکتوبر
پیٹرول 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔


